أعوذُ بِٱللَّهِ مِنَ ٱلشَّيۡطَٰنِ ٱلرَّجِيمِ
بِسْمِ ٱللَّٰهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
اعذو بالله مناش شیطان آر-رجیم
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الله نے انسانوں کی ہدایت کے لیے آسمانی کتابیں اپنے پیارے نبیوں پر نازل فرمائی تھیں۔ ہم سب اِس بات سے واقف ہیں کی قرآن الله کی بھیجی ہوئی آخری کتاب ہے۔
اس سے پہلے کی تین پاک کتابوں میں بھی قرآن کی طرح ہدایت بھیجی گئی جس کو ہر انسان کے لیے پڑھنا ضروری ہے۔
مسلمانوں کے نُقطۂ نظر سے بہت کم توریت، زبور، اور انجیل کے ترجمے موجود ہیں۔ اِس لئے، اِس ویبسائٹ پر اُن تِینو کتابوں کی کچھ کچھ آیتوں کا ترجمہ قرآن کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
یہ افسوس کی بات ہے کی مُسَلْمان نے توریت، زبور، اور انجیل کو پَڑْھنے اور سمجھانے کی ذمہ داری صرف عیسائوں اور یہودیوں کے اوپر چھوڑ دی ہے۔ ہمارا اِن ترجموں کو کرنے کا خاص مقصد یہ ہے کی آسمانی کتابوں کی ہدایت سب تک پہنچائی جا سکے۔ انشاءَاللّٰہ ہماری کوشش ضرور کامیاب ہوگی۔ آمین۔