بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
عہد کا صندوق
توریت : 2 صموئيل 7:1-17
الله تعالى نے عبرانیوں کے بادشاہ، داؤد(ا.س)، کو انکے چاروں طرف پھیلے دشمنوں سے محفوظ کر دیا تھا۔ اِس لئے داؤد(ا.س) ایک محل میں سکون سے رہ رہے تھے۔(1) تب اُنہوں نے پیغمبر ناتھن(ا.س) سے کہا، ”دیکھیے مَیں ایک مَہنگی لکڑی سے بنے ہوئے ایک عالی شان محل میں رہتا ہوں، لیکن الله تعالى کے عہد کا صندوق ابھی بھی ایک ٹینٹ میں رکھا ہوا ہے! یہ وہ صندوق ہے جس میں الله تعالى کے قانون والی سلیٹیں ہیں اور توریت شریف کی وہ کتابیں ہیں جو موسیٰ(ا.س) نے لکھی ہیں۔“(2)
تو ناتھن(ا.س) نے بادشاہ سے کہا، ”آپ جو بھی کرنا چاہتے ہیں، اُسے کریے اور الله تعالى آپکی مدد کرےگا کیونکہ آپ اُس کی عزت کرتے ہیں۔“(3)
اُس رات ناتھن(ا.س) کو الله تعالى کا پیغام ملا۔ الله تعالى نے انسے کہا،(4) ”جاؤ اور میرے خادم داؤد سے کہو، ’مینے یہ کہا ہے: تم میرے لئے گھر کیوں بنانا چاہتے ہو؟(5) جب مَیں تم لوگوں کو مصر سے باہر نکال کر لایا تھا، تب مجھے گھر کی ضرورت نہیں تھی۔ جس طرح سے تمہارے لوگ ٹینٹ میں گھومتے-پھرتے ہیں، مَیں بھی انکے پاس ہی ہوں۔(6) کیا مینے کبھی عبرانی رہنماؤں سے کہا، (جو عبرانیوں کی دیکھ بھال کرتے تھے) کی میرے لئے ایک لکڑی کا گھر بناؤ؟‘“(7)
تب الله تعالى نے ناتھن(ا.س) سے کہا، ”میرے خادم داؤد سے کہنا، ’الله رب العظیم نے یہ کہا ہے: مینے تمکو چرواہے والے کام سے ہٹا کر عبرانیوں کا رہنما بنایا ہے۔(8) تم جہاں بھی گئے مَیں تمہارے ساتھ ہر وقت رہا۔ مینے تمہارے لئے تمہارے دشمنوں کو ہرایا۔ جس طرح سے زمین پر کچھ لوگوں کے نام عظیم ہیں، مَیں تمہارے نام کو بھی عظیم کر دوں گا۔(9) مَیں عبرانیوں کے لئے ایک محفوظ جگہ بناؤں گا، تاکی وہ اپنے گھروں میں رہ سکیں اور اُن کو کوئی پریشان نہ کر سکے۔ بُرے لوگ اب اُن کو اور پریشان نہیں کر پائیں گے جیسا کی پہلے کرتے تھے۔(10) نہ ہی وہ اب اپنے آپکو مشکل میں ڈال پائیں گے جیسا کی اُنہوں نے پہلے اپنا رہنما چن کر کیا تھا۔ داؤد، مَیں تمہیں تمہارے سارے دشمنوں سے نجات دوں گا اور تمہارے گھرانے کو بہت مضبوط کر دوں گا۔(11)
”’جب تمہارا وقت قریب آئےگا، تو تمہارا بھی انتقال ہوگا۔ اُس وقت مَیں تمہارے بیٹوں میں سے ایک کو بادشاہ بناؤں گا۔(12) وہ میری عزت کے لئے ایک پاک گھر بنوائے گا اور پھر مَیں اُس کی نسلوں کو اِس سلطنت پر ہمیشہ کے لئے حکومت کرنے دوں گا۔(13) مَیں اُسکا پالنے والا ہوں اور وہ میرا خاص بندہ ہوگا۔ وہ جب بھی کچھ غلط کام کرےگا تو مَیں اسکو لوگوں سے سزا دلواؤں گا۔ وہ لوگ میرے لئے اُس کی غلطیوں کو سدھاریں گے۔[a](14)
”’لیکن، مَیں اسکو پیار کرنا نہیں چھوڑوں گا۔ مینے اپنی مُحَبَّت اور رحم بادشاہ شاول سے چھین لی تھی، جو تم سے پہلے حکومت کرتا تھا۔ مینے اسکو بادشاہت سے ہٹا دیا کیونکہ اسنے میرے قانون پر عمل نہیں کرا تھا۔(15) لیکن، تمہارا گھرانا اور تمہاری سلطنت میرے سامنے ہمیشہ رہےگی اور تمہاری حکومت کبھی بھی ختم نہیں ہوگی۔‘“(16)
جب وہ الله تعالى کا پیغام سن چکے، تو ناتھن(ا.س) نے آ کر داؤد(ا.س) سے وہ سب بتایا جو الله تعالى نے انسے بتانے کے لئے کہا تھا۔(17)