وَلَقَدْ كُذِّبَتْ رُسُلٌ مِنْ قَبْلِكَ فَصَبَرُوا عَلَىٰ مَا كُذِّبُوا وَأُوذُوا حَتَّىٰ أَتَاهُمْ نَصْرُنَا ۚ وَلَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَاتِ اللَّهِ ۚ وَلَقَدْ جَاءَكَ مِنْ نَبَإِ الْمُرْسَلِينَ
وَقَفَّيْنَا عَلَىٰ آثَارِهِمْ بِعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ التَّوْرَاةِ ۖ وَآتَيْنَاهُ الْإِنْجِيلَ فِيهِ هُدًى وَنُورٌ وَمُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ التَّوْرَاةِ وَهُدًى وَمَوْعِظَةً لِلْمُتَّقِينَ
وَلْيَحْكُمْ أَهْلُ الْإِنْجِيلِ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فِيهِ ۚ وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ
وَأَنْزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ الْكِتَابِ وَمُهَيْمِنًا عَلَيْهِ ۖ فَاحْكُمْ بَيْنَهُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ ۖ وَلَا تَتَّبِعْ أَهْوَاءَهُمْ عَمَّا جَاءَكَ مِنَ الْحَقِّ ۚ لِكُلٍّ جَعَلْنَا مِنْكُمْ شِرْعَةً وَمِنْهَاجًا ۚ وَلَوْ شَاءَ اللَّهُ لَجَعَلَكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَلَٰكِنْ لِيَبْلُوَكُمْ فِي مَا آتَاكُمْ ۖ فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ ۚ إِلَى اللَّهِ مَرْجِعُكُمْ جَمِيعًا فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
خدا کی باتوں کو کوئی بدلنے والا نہیں ہے
قرآن : الانعام 6:34؛ المائدۃ 5:46-48
اور البتہ رسول جھوٹ لائے گئے آپ سے پہلے، پس اُنہوں نے صبر کیا اُس پر جو وہ جھوٹ لائے گئے اور ستائے گئے یہاں تک کی اُن پر ہماری مدد آ گئی، اور [کوئی] بدلنے والا نہیں الله کی باتوں کو، اور البتہ آپ کے پاس رسولوں کی کچھ خبریں پہنچ چکی ہیں۔(34)
المائدۃ 5:46-48
اور ہم نے انہیں پیغمبروں کے قدم ب قدم مریم کے بیٹے عیسیٰ کو چلایا اور وہ اِس کتاب توریت کی بھی تصدیق کرتے تھے جو انکے سامنے [پہلے سے] موجود تھی اور ہم نے اُن کو انجیل [بھی] عطا کی جس میں [لوگوں کے لئے ہر طرح کی] ہدایت تھی اور نور [(ایمان)] اور وہ اِس کتاب توریت کی جو وقتے نزولی انجیل [پہلے سے] موجود تھی تصدیق کرنے والی اور پرہیزگاروں کی ہدایت اور نصیحت تھی۔(46) اور انجیل والوں [(نصارہ)] کو جو کچھ خدا نے [اُس میں] نازل کیا ہے اُس کے مطابق حکم کرنا چاہئے اور جو شخص خدا کی نازل کی ہوئی [کتاب کے موافق] حکم نہ دے تو ایسے ہی لوگ بدکار ہیں۔(47) اور [اے رسول] ہم نے تم پر بھی برحق کتاب نازل کی جو کتاب [اُس کے پہلے سے] اُس کے وقت میں موجود ہے اُس کی تصدیق کرتی ہے اور اُس کی نگہبان [بھی] ہے جو کچھ تم پر خدا نے نازل کیا ہے اُسی کے مطابق تم بھی حکم دو اور جو حق بات خدا کی طرف سے آ چکی ہے اسسے کترا کے اُن لوگوں کی خواہشیں نفسیانی کی پیروی نہ کرو اور ہم نے تم میں ہر ایک کے واسطے [حسبے مصلحتے وقت] ایک ایک شریعت اور خاص طریقے پر مُقَرَّر کر دیا اور اگر خدا چاہتا تو تم سب کے سب کو ایک ہی [شریعت کی] اُمّت بنا دیتا مگر [مختلف شریعتوں سے] خدا کا مطلب یہ تھا کی جو کچھ تمہیں دیا ہے اُس میں تمہارا امتحان کرے بس تم نیکی میں لپک کر آگے بڑھ جاؤ اور [یقین جانو کی] تم سب کو خدا ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔(48)