بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
نجات پانے کا طریقہ
انجیل : لوکاس 19:1-10
عیسیٰ(ا.س) اریخا شہر سے ہو کر گزر رہے تھے۔(1) اریخا شہر میں زکّائی نام کا ایک آدمی رہتا تھا۔ وہ ایک بہت امیر اور خاص آدمی تھا جو ٹیکس کی وصولی کیا کرتا تھا۔(2) وہ دیکھنا چاہتا تھا کی عیسیٰ(ا.س) کون ہیں، مگر چھوٹے قد کی وجہ سے بھیڑ میں اُن کو دیکھ نہیں پا رہا تھا۔(3) وہ دوڑ کر اُس جگہ پر پہلے سے پہنچ گیا جہاں سے عیسیٰ(ا.س) ہو کر گزرنے والے تھے۔ وہ گولر کے پیڑ پر چڑھ گیا تاکی وہ عیسیٰ(ا.س) کو دیکھ سکے۔(4)
جب عیسیٰ(ا.س) اُس جگہ پر پہنچے، تو اُنہوں نے زکّائی کو پیڑ پر چڑھا دیکھا۔ عیسیٰ(ا.س) نے اسسے کہا، ”زکّائی، جلدی سے نیچے آؤ! آج مَیں تمہارے گھر میں ٹھہرنا چاہتا ہوں۔“(5)
زکّائی جلدی سے نیچے اُتر آیا۔ وہ عیسیٰ(ا.س) کے گھر چلنے کی بات سے بہت خوش ہوا۔(6) جب وہاں جمع لوگوں نے یہ سب دیکھا تو وہ آپس میں بڑبڑانے لگے، ”دیکھو! عیسیٰ کس طرح کے آدمی کے گھر روکنے جا رہے ہیں۔ زکّائی ایک گناہ گار انسان ہے!“(7)
زکّائی نے عیسیٰ(ا.س) سے کہا، ”جناب، مَیں اپنی دولت کا آدھا حصہ غریبوں میں بانٹ دوں گا۔ اگر مینے کسی سے بھی بےایمانی سے پیسا وصول کیا ہے تو مَیں اُسے چار گنا زیادہ پیسے واپس کروں گا!“(8)
عیسیٰ(ا.س) نے لوگوں سے کہا، ”آج کے دن اسکے گھروالوں کے لئے نجات کا دن ہے، کیونکہ اس نے یہ ثابت کر دیا ہے کی یہ ابراہیم(ا.س) کے خاندان میں سے ہے۔(9) آدمی کا بیٹا بھٹکے ہوئے لوگوں کو ڈھونڈنے اور اُن کو بچانے آیا ہے۔“(10)