بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
شیطان اور اُسکا لالچ
انجیل : متّا 4:1-11
تب روح-القدوس عیسیٰ(ا.س)کو ریگستان میں لے کر گئی تاکی شیطان اُن کو بہکا سکے۔(1) عیسیٰ(ا.س)نے چالیس دن اور چالیس رات تک کھانا نہیں کھایا تھا اور اُس کے بعد اُن کو بہت بھوک لگی تھی۔(2) شیطان انکے پاس آیا تاکی اُن کو بہکا سکے۔ شیطان نے کہا، ”اگر تم الله کے چنے ہوئے نمائندے ہو [مسیحا ہو]، تو اِن پتھروں سے کہو کی روٹی بن جائیں۔“(3) عیسیٰ(ا.س)نے جواب دیا، ”کتاب-اے-مُقدّس میں لکھا ہے، انسان صرف کھانے سے زندہ نہیں، بلکہ انسان الله تعالى کے کلام سے زندہ ہے۔“[a](4)
تب شیطان انکے ساتھ یروشلم کے پاک شہر پہنچا۔ شیطان نے اُن کو ایک عبادت خانے کی اونچی جگہ پر بہکانے کی کوشش کری۔(5) شیطان نے کہا، ”اگر تم مسیحا ہو تو نیچے کود جاؤ کیونکہ یہ مُقدّس کتاب [زبور شریف ] میں لکھا ہے، ’اسنے تمہاری حفاظت کی ذمہ داری فرشتوں کو دی ہے۔ اس سے پہلے تمہارا پیر پتھر پر ٹکراے، وہ تمکو اپنے ہاتھوں سے پکڑ لیں گے۔‘“[b](6)
عیسیٰ(ا.س)نے جواب دیا، ”کتاب-اے-مُقدّس میں یہ بھی لکھا ہے کی الله تعالى کا امتحان مت لو۔“[c](7)
پھر شیطان انکے ساتھ ایک بہت اونچے پہاڑ پر پہنچا۔ اسنے اُن کو دنیا کی سلطنتوں کا لالچ دینے کی کوشش کری۔(8) تب شیطان نے انسے کہا، ”اگر تم میری تعظیم میں اپنا سر جھکا دوگے تو مَیں تمکو یہ ساری چیزیں دے دوں گا۔“(9)
عیسیٰ(ا.س)نے شیطان کو جواب دیا، ”میرے پاس سے چلے جاؤ، اے شیطان! کتاب-اے-مُقدّس میں یہ لکھا ہے، ’تم صرف الله تعالى کی عبادت اور اُس کی ہی خدمت کرو!‘“[d](10)
تب شیطان عیسیٰ(ا.س)کو چھوڑ کر بھاگ گیا اور پھر فرشتے عیسیٰ(ا.س) کی خدمت کرنے پہنچ گئے۔(11)