بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
بہترین زندگی کا نسخا
زبور 34
مَیں ہمیشہ الله تعالى کا شکرگزار رہوں گا؛
مَیں کبھی بھی اُس کی حمد-و-ثنا کرنا بند نہیں کروں گا۔(1)
مَیں اُس کی نعمتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں؛
دعا کرتا ہوں کی جو ظلم کے شکار ہیں اسکو سن کر خوش ہو جائیں!(2)
آؤ میرے ساتھ الله تعالى کی عظمت کا اعلان کریں؛
آؤ ہم سب اُس کے نام کی تعریف کریں۔(3)
مینے الله تعالى کی عبادت کری اور اسنے میری دعاؤں کو سنا؛
اسنے مجھے ہر ڈر سے آزاد کر دیا۔(4)
مصیبت کے ستائے ہوئے اُس سے ہی مدد مانگیں اور خوش ہو جائیں گے؛
اور وہ کبھی شرمندہ نہیں ہوں گے۔(5)
لاچار اُسے ہی پکارتے ہیں اور وہ انکی پکار کو سن لیتا ہے؛
وہ اُن کو ہر پریشانی سے نجات دلاتا ہے۔(6)
اُس کے فرشتے اُن لوگوں کی حفاظت کرتے ہیں جو اُس کی عزت کرتے ہیں؛
اور وہ اُن کو ہر خطرے سے بچاتا ہے۔(7)
تم خود ہی بتاؤ کی الله تعالى کتنا اچھا ہے۔
وہ لوگ خوش نصیب ہیں کی جن کو اُس کی پناہ ملی۔(8)
اے الله کے بندوں، اُس رب کی عزت کرو۔
اُسکا کہنا ماننے والوں کی ہر ضرورت پوری ہوتی ہے؛(9)
یہاں تک کی شیر بھی کھانے کی کمی سے بھوکا ہو جاتا ہے،
لیکن جو بھی الله تعالى پر ایمان رکھتا ہے اسکو کبھی نعمتوں کی کمی نہیں ہوتی۔(10)
اے میرے نوجوان دوستوں، یہاں آؤ، میری بات سنو،
اور مَیں تمکو سکھاؤں گا کی الله تعالى کی عزت کیسے کرنی چاہئے۔(11)
کیا تم ایک بہترین زندگی جینا چاہتے ہو؟
کیا تمکو لمبی عمر اور خوشیاں چاہئے؟(12)
تو پھر غلط بولنے سے پرہیز کرو،
جھوٹ بولنے سے بچو۔(13)
بُرائی سے منہ موڑ لو اور نیک کام کرو؛
سکون حاصل کرنے کے لئے دل-و-جان سے لگ جاؤ۔(14)
الله تعالى نیک لوگوں کی دیکھ بھال کرتا ہے
اور انکی پکار کو سنتا ہے؛(15)
لیکن الله تعالى غلط کام کرنے والوں کے خلاف ہو جاتا ہے،
اور انکے مرنے کے بعد دنیا اُنہیں بھلا دیتی ہے۔(16)
الله تعالى نیک لوگوں کی پکار کو سنتا ہے؛
اور وہ اُنہیں ہر مصیبت سے نجات دیتا ہے۔(17)
الله تعالى انکے قریب ہے جنکے حوصلے پست ہو چکے ہیں؛
وہ اُن کو بچاتا ہے جنہوںے اُمید کا دامن چھوڑ دیا ہے۔(18)
اچھے لوگ بہت پریشانیوں کا سامنا کرتے ہیں؛
لیکن الله ربل کریم اُنہیں نجات دیتا ہے۔(19)
الله تعالى انکی پوری طرح سے حفاظت کرتا ہے؛
اور اُن کو ذرا بھی نقصان نہیں اٹھانا پڑتا۔(20)
بُرائی بےایمان لوگوں کو ختم کر دے گی؛
نیک لوگوں سے نفرت کرنے والوں کو سزا ملےگی۔(21)
الله تعالى اپنے لوگوں کو بچا لےگا؛
جو بھی اُس کی پناہ میں جائےگا، وہ محفوظ ہو جائےگا۔(22)