بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الله تعالى کی پناہ
زبور 91
جو لوگ الله رب العظیم کی حفاظت میں رہتے ہیں،
تو وہ لوگ اُس کی سلطنت میں سکون سے ہیں۔(1)
مَیں الله سے کہوں گا، ”تُو میری سلامتی اور پناہ کی جگہ ہے۔
تُو ہی میرا رب ہے، اور مَیں تجھ پر ہی بھروسا کرتا ہوں۔‘‘(2)
الله ربل کریم تمہیں چھپی ہوئی چالوں سے اور
جان لیوا بیماریوں سے محفوظ رکھےگا۔(3)
وہ تمہاری حفاظت ایک چڑیا کی طرح کرےگا جو اپنے پر
پھیلا کر اپنے بچوں کی حفاظت کرتی ہیں۔
اُسکا کلام تمہاری ڈھال کے جیسا ہے۔(4)
تم راتوں کے خطروں سے اور
دن میں تیر کے حملوں سے نہیں درو گے۔(5)
تم اُس بیماریوں سے نہیں درو گے جو اندھیرے میں آتی ہیں۔
یا اُس مرض سے جو دن میں حملہ کرتا ہے۔(6)
تمہاری طرف سے ایک ہزار لوگ مر جایں،
یا دس ہزار لوگ تمہارے برابر میں ہی کیوں نہ مریں
لیکن تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچےگا۔(7)
تم صرف دیکھو گے کی کیا ہو رہا ہے۔
تم گنہگاروں کو سزا ملتے دیکھو گے۔(8)
الله ہی تمہاری حفاظت کرنے والا ہے۔
تم الله رب العظیم کو اپنی سلامتی کی جگہ بنا چکے ہو۔(9)
نہ کوئی بُری چیز تمہارے اوپر آئے گی۔
اور نہ کوئی مصیبت تمہارے گھر کی طرف جائےگی۔(10)
وہ اپنے فرشتے تمہاری حفاظت کے لئے بھیجتا ہے۔
تم جہاں بھی جاتے ہو، وہ تمہاری دیکھ بھال کرتے ہیں۔(11)
اس سے پہلے تمہارے پیر پتھر سے ٹکرایں۔
وہ تمکو اپنے ہاتھوں سے سنبھال لیں گے۔(12)
تم طاقتور شیروں اور زہریلے سانپوں کو اپنے پیروں سے کچلو گے۔
تم اِن شیروں اور زہریلے سانپوں پر چلو گے۔(13)
اللہ تعالى کا ارشاد ہے، ”اگر کوئی مجھ سے پیار کرتا ہے، تو مَیں اُسے بچا لوں گا۔
جو مجھے جانتے ہیں اُنہیں محفوظ رکھوں گا۔(14)
”وہ مجھے پکاریں گے، اور مَیں اُنہیں جواب دوں گا مَیں مصیبت میں انکے ساتھ رہوں گا۔
مَیں اُنہیں بچاؤں گا اور عزت بخشوں گا۔(15)
”مَیں اُنہیں لمبی عمر عطا کروں گا۔