بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ایک ودھوا عورت
انجیل : لوکاس 18:1-8
عیسیٰ(ا.س) نے لوگوں کو ایک واقعہ سنایا، تاکی لوگ ہمیشہ عبادت کریں اور کبھی مایوس نہ ہوں۔(1)
عیسیٰ(ا.س) نے کہا، ”ایک قصبے میں ایک قاضی تھا جو نہ ہی الله تعالى سے ڈرتا تھا اور نہ ہی انسانوں سے۔(2) اُسی قصبے میں ایک ودھوا عورت رہتی تھی جو اُس قاضی کے پاس فیصلے کے لئے جایا کرتی تھی۔ وہ عورت اُس قاضی سے کہتی تھی، ’اے قاضی، میرے اور میرے دشمن کے بیچ صحیح سے فیصلہ کرو!‘(3)
”لیکن قاضی اُس عورت کی مدد نہیں کرنا چاہتا تھا۔ بہت وقت گزرنے کے بعد اُس قاضی نے سوچا، ’مَیں نہ ہی الله تعالى سے ڈرتا ہوں اور نہ لوگوں سے،(4) لیکن اِس عورت نے مجھے بہت پریشان کر دیا ہے۔ مَیں اسکو جلدی سے انصاف دلاتا ہوں ورنہ یہ ایسے میرے جینا مشکل کر دے گی!‘“(5)
عیسیٰ(ا.س) نے اُن لوگوں سے پوچھا، ”تم نے سنا کی اُس شیطان قاضی نے کیا کہا؟(6) کیا الله تعالى اپنے نیک بندو کو انصاف نہیں دیتا جو لوگ دن-رات رَو-رَو کر انصاف کی پکار لگاتے ہیں؟ کیا وہ بہت دیر میں اُن کو جواب دیتا ہے؟(7) ایسا نہیں ہے، مَیں تمکو بتاتا ہوں، الله ربل کریم اپنے بندو کی فوراً مدد کرتا ہے! لیکن جب مَیں، الله تعالى کا نمائندہ، واپس آؤں گا، تو کیا مجھے زمین پر ایمان والے لوگ ملیں گے؟“(8)