بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
عیسیٰ(ا.س) کے بارے میں الله تعالى کا پیغام
توریت : یشعیاہ 42:1-9
”دیکھو میرے خادم کو، جس کی مَیں حفاظت کرتا ہوں۔
اسکو مینے چنا ہے اور یہ مجھے بہت خوشی دیتا ہے۔
مَیں اسکو اپنا نور دوں گا اور وہ ہر قوم میں انصاف قائم کرےگا۔(1)
”وہ نہ ہی دوہائی دےگا اور نہ ہی چیخے چلائے گا۔
وہ لوگوں سے بہت نرمی سے پیش آئےگا۔(2)
وہ اُن لوگوں کو بھی نہیں مارے گا کی جنکے ایمان مُردہ ہو چکے ہیں۔
اور وہ کچے ایمان والے لوگوں کا بھی ساتھ نہیں چھوڑے گا۔
”جب تک وہ پوری دنیا میں امن اور انصاف قائم نہیں کر لےگا،
تب تک وہ نہ ہی ہار مانے گا اور نہ ہی اپنی ہمت کھوئےگا۔
یہاں تک کی دُور ملکوں کے لوگ بھی اُس کی باتوں پر یقین کریں گے۔(4)
”یہ ساری باتیں وہ ہیں جو الله رب العالمین نے کہیں ہیں،
اُس کے سوائے کوئی نہیں جس نے آسمان اور زمین کو بنایا ہے۔
اسنے زمین اور اُس میں اُگنے والی چیزوں کو پیدا کیا ہے۔
اُسی نے زمین پر ہر انسان میں جان پھونکی ہے۔
الله تعالى نے یہ بھی کہا ہے، ”مینے تمکو پاک-و-پاکیزہ بھیجا ہے۔
مَیں تمہاری دیکھ بھال کروں گا۔
مَیں تمہاری حفاظت کروں گا۔
تم میرے اُس عہد کی نشانی ہوگے جو مینے لوگوں سے کیا ہے۔
”تم اُن لوگوں کی آنکھیں کھولو گے جو اندھے ہو چکے ہیں۔
تم اُن لوگوں کو آزاد کروگے جو غلامی کی زنزیرو میں جکڑے ہوئے ہیں۔
تم اُن لوگوں کو راستا دکھاؤگے جو لوگ اپنے اندر کی اندھیری جیلوں میں قید ہیں۔(7)
”مَیں الله ہوں، یہی میرا نام ہے۔
مَیں اپنی شان-و-شوکت کسی اور کو نہیں دوں گا اور
”دیکھو! مینے پہلے جو بھی کہا تھا، ویسا ہی ہوا!
اور اب مَیں تمکو وہ بتاتا ہوں،
جو ابھی تک نہیں ہوا ہے۔